سرفراز کی قیادت میں ٹیم نے متعدد فتوحات حاصل کیں

سرفراز کی قیادت میں ٹیم نے متعدد فتوحات حاصل کیں

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا شمار ان کپتانوں میں ہوتا ہے جن کی بطور کپتان ٹیم کے لئے بے مثال خدمات ہیں اور ان کی کپتانی میں ٹیم نے بے شمار فتوحات حاصل کی ان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کرتے ہیں،ان کی زیر قیادت قومی ٹیم نے اب تک 35میں سے21میچز جیتے ہیں اوران کی جیت کا تناسب 61.76فیصدر رہاہے ،وقار یونس کی قیادت میں قومی ٹیم نے62میں سے37مقابلے جیتے تھے،ان کی کامیابیوں کا اوسط61.66فیصدر رہا، وسیم اکرم کی قیادت میں گرین شرٹس نے109میں سے66مقابلوں میں کامیابی اپنے نام کی ،ان کی جیت کا تناسب 61.46 فیصدرہا،انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے87میں سے51میچز میں کامیابی حاصل کی،ان کی جیت کا تناسب60.71فیصد رہا،معین خان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے34میں سے20میچز جیتے ،ان کی جیت کا تناسب58.82فیصدرہا،لیجنڈری آل راؤنڈر عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے سب سے زیادہ 139 میچز کھیلے اور75میں کامیابی حاصل کی، ان کی فتوحات کا تناسب55.92فیصد رہا،مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے 87میں سے45مقابلے جیتے،ان کی جیت کا اوسط53.48 فیصدرہا، شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے38میں سے 19 مقابلے جیتے،ان کی کامیابیوں کا اوسط51.35فیصد رہا، جاوید میانداد کی قیادت میں پاکستان نے62میں سے 26مقابلے جیتے، ان کی کامیابی کا اوسط 44.16 فیصدرہا،اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان نے 31میں سے صرف12میچز جیتے، ان کی کامیابیوں کا اوسط40فیصدرہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی