شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ

شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ کیا ہے ،پی سی بی نے شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست مستردکردی۔پی سی بی کا جرم کے اعتراف تک شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل خان نے پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت کیلئے درخواست دے رکھی تھی پی سی بی نے شرجیل خان کی درخواست مستردکردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جرم کا اعتراف کرنے تک اینٹی کرپشن ایونٹ ری ہیب پروگرام نہیں دے گا،بکی کے کہنے پر ڈاٹ بال کھیلنے کا اعتراف کرنے تک ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...