محکمہ تعلیم سکولز ‘ رواں سال گرما تعطیلات مئی میں کرنیکا فیصلہ

محکمہ تعلیم سکولز ‘ رواں سال گرما تعطیلات مئی میں کرنیکا فیصلہ

  



ملتان(سٹاف رپورٹرمحکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے اس سال گرمیوں کی چھٹیاں مئی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ چھٹیاں جولائی تک جاری رکھی جائیں گی۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے تعلیمی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات جون سے کرنے کے شیڈول کو بدلا جا رہا ہے اور اس سال سے یہ چھٹیاں ایک ماہ قبل مئی سے کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔یہ فیصلہ موسمی تبدیلی اور بجلی کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماہ رمضان بھی مئی میں ہے۔ سرکاری و نجی سکولز اس شیڈول کے پابند ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر