سرفراز کی کپتانی برقرار‘ شعیب اور حفیظ کے مداحوں کو پریشانی

سرفراز کی کپتانی برقرار‘ شعیب اور حفیظ کے مداحوں کو پریشانی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی طرف سے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کے اعلان سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کپتانی کے سپنے دیکھنے والے ان کے پرستار شائقین کے خواب چکنا چور ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ سرفرا ز احمد پر آئی سی سی کی طرف سے چار میچز کی پابندی اور ان کی پرفارمنس پر اٹھائے جانے والے سوالات کی وجہ سے ورلڈ کپ میں شعیب ملک یا محمد حفیظ کو کپتان مقرر کرنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں ۔سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں شعیب ملک جنوبی افریقہ کے خلاف بقیہ میچز میں کپتان بنائے گئے تھے اور کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی کریں گے تاہم شعیب ملک کی کپتانی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز ہارنے کے بعد پی سی بی سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگیا اور انہیں ورلڈ کپ تک کے لئے کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کپتانی کے حامی شائقین کرکٹ رانا شبیر احمد ،سنی ،معمر رانا ،راؤ اویس اور عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے لئے سب سے زیادہ موزو امیدوار شعیب ملک اور اس کے بعد محمد حفیظ تھے ۔دونوں کھلاڑی سرفراز احمد سے زیادہ تجربہ کار تھے لیکن پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتان مقرر کرکے ہمارے سپنے توڑ دیئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...