نیوزی لینڈ میں کلب میچ کے دوران 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت

نیوزی لینڈ میں کلب میچ کے دوران 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت

  



ڈونیڈن (آن لائن)کلب میچ کے دوران ایک 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔نیوزی لینڈ میں کلب میچ کے دوران ایک 33 سالہ کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ ڈونیڈن میں پیش آیا جب گرین آئی لینڈ کلب کی سیکنڈ گریڈ ٹیم کے بھارتی نژاد کھلاڑی ہریش گنگا دھرن بولنگ کے دوران اچانک نیچے گرے، انھیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی، ساتھی کھلاڑیوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ایمبولینس بھی منگوائی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ ہریش گنگا دھرن گزشتہ 5، 6 سیزنز سے اس کلب سے منسلک تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...