یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈرامہ ’’پتر ہٹا ں تے نئیں وکدے ‘‘ پیش

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈرامہ ’’پتر ہٹا ں تے نئیں وکدے ‘‘ پیش
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈرامہ ’’پتر ہٹا ں تے نئیں وکدے ‘‘ پیش

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ڈرامہ ’’پتر ہٹا ں تے نیءں وکدے ‘‘ پیش کیا گیا۔ڈرامہ میں پارک آرمی کے نوجوانوں نے بھر پور پرفارم کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہاکہ لاہور آرٹس کونسل میں یوم یک جہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ہر پلیٹ فارم پر بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا،پاکستان کشمیری وکیل تھا، ہے اور آزاد ی کا سورج طلوع ہونے تک رہے گا۔ڈرامہ ’’پتر ہٹا ں تے نیءں وکدے ‘‘ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیاگیا۔

اس ڈرا مہ کی جامع اور خوبصورت پیش کرنے پر عوام نے ایسے پسند کیا۔یہ ڈرامہ 7فروری تک پیش کیا جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...