کراچی ‘کیفی اعظمی کو خراج عقیدت کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی ‘کیفی اعظمی کو خراج عقیدت کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
کراچی ‘کیفی اعظمی کو خراج عقیدت کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)کراچی آرٹس کونسل نیمعروف شاعر کیفی اعظمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بھارت سے شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سمیت کئی دیگر نامورشخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں23اور24فروری کو ہونے والے ایک ادبی فیسٹول میں کیفی اعظمی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جس کے لئے بیٹی اداکارہ شبانہ اعظمی اورداماد جاوید اختر اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے۔اس تقریب کے حوالے تیاریاں پورے عروج پر ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فیسٹول میں بھارتی مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر