سینئرڈانس ڈائریکٹرراجو سمراٹ اداکاری کے میدان میںآگئے

سینئرڈانس ڈائریکٹرراجو سمراٹ اداکاری کے میدان میںآگئے
سینئرڈانس ڈائریکٹرراجو سمراٹ اداکاری کے میدان میںآگئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئرڈانس ڈائریکٹرراجو سمراٹ اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے وہ بہت جلد ایک ویب سیریز میں منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔راجو سمراٹ نے کہا ہے کہ میں رقص کی طرح اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وہ فنکارجوبھارتی فلموں میں کام کررہے تھے انھیں اس بات پرافسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اب انھیں بھارت میں کام کرنے کاموقع نہیں ملے گابلکہ اس بات پر خوش ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اب انہیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کرنے کے بھر پور مواقع ملیں گے، بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں۔ بھارت نے کبھی پاکستانی فنکاروں کو دل سے تسلیم نہیں کیا،ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کیا ہے۔

مزید : کلچر