ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت، ورسٹائل ہیں ،فرحانہ مقصود

ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت، ورسٹائل ہیں ،فرحانہ مقصود
ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت، ورسٹائل ہیں ،فرحانہ مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصودنے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کی تمام ٹی وی کمرشلزمیں بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے اور اس اقدام سے پاکستانی فنکاروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔فرحانہ مقصودنے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منواکروطن کانام روشن کیا۔ ان کا کہناہے کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناہے ماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
میں نئے کمرشلز شوٹ کروائے ہیں جلد ہی نئے پراجیکٹس شروع کرنے والی ہوں ۔

مزید :

کلچر -