خاور بٹ انتقال کرگئے ‘نمازجنازہ پرانی انارکلی میں اداکی گئی

خاور بٹ انتقال کرگئے ‘نمازجنازہ پرانی انارکلی میں اداکی گئی
خاور بٹ انتقال کرگئے ‘نمازجنازہ پرانی انارکلی میں اداکی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئراداکارخاور بٹ انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ پرانی انارکلی میں اداکی گئی جس میں فلم انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد نے بھی شرکت کی۔خاور بٹ کا شمار انڈسٹری کے تعلیم یافتہ فنکاروں میں ہوتا تھا۔انہوں نے ایم اے اوکالج سے گریجوایشن کے بعد اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور چالیس برس تک فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔خاور بٹ کے دیرینہ دوست اور سینئراداکار اچھی خان نے بتایا کہ مرحوم کا شمار بہت ہی محنتی اورایماندار افراد میں ہوتا تھا ۔جو صوم وصلوٰۃ کے پابند تھے۔ہم دونوں نے تیس سال اکھٹے کام کیا۔
انہوں نے کبھی کسی کی دل شکنی نہیں کی۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے۔ اچھی خان کے علاوہ خاورخان،سید فیصل بخاری،الطاف حسین،پرویزکلیم،ماہ نور اور جراررضوی سمیت بہت سے افراد نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

مزید :

کلچر -