المحمدیہ سٹوڈنٹس کی ملک بھر میں ’’کشمیر ، ہم سب کا‘‘ کے عنوان سے ریلیاں

المحمدیہ سٹوڈنٹس کی ملک بھر میں ’’کشمیر ، ہم سب کا‘‘ کے عنوان سے ریلیاں

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’کشمیر ، ہم سب کا‘‘ کے عنوان سے ریلیاں نکالی گئی۔ لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، میر پور، مظفر آباد،گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، سوات سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں ریلیاں نکالی گئی۔

جن کے اختتام پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرے بھی کئے گئے۔ریلیوں میں یونیورسٹیز اور کالجز کے ہزاروں طلبا شریک ہوئے۔

شرکاء میں بھارت مخالف جذبات اور غم و ٖغصہ دیکھنے کو ملا۔ طلبا نے ’’کشمیریوں سے رشتہ کیا، لا الہ الا اللہ، کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ جیسے پرشگاف نعرے بھی بلند کئے۔ ریلیوں سے المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مرکزی ذمہ داران کے ساتھ ساتھ معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ لاہور میں شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئی۔ جو استنبول چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما محمد حسن نے طلبا سے گفتگو کی۔فیصل آباد میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی کے اختتام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی بربریت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ریلی میں شریک طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما وقار عظیم کا کہنا تھا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس جنگ میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملتان میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد نے کی۔ مظاہرے میں شریک طلبا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹیبلو پیش کیا۔ دارلحکومت میں بھی ننھے بچوں نے بھارتی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا اور کشمیرمیں بھارتی مظالم کو منفرد انداز میں اجاگر کیا۔ اس موقع پرمظاہرے میں شریک طلبا سے ا لمحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مرکزی رہنما محمد شعیب نے گفتگو کی۔پشاو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام طلبا نے پریس کلب پر مظاہرہ کیا۔ جس کی قیادت زونل مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس خیبر پی کے صہیب الرحمن نے کی۔ ریلی میں شریک طلبا نے بھارت مخالف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بلند کئے۔ اس کے علاوہ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام مظفر آباد، میر پور، گوجرانوالہ، سرگودھا، حیدرآباد، راولپنڈی، ساہیوال، خانیوال، سیالکوٹ، سوات سمیت دیگر اضلاع میں ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1