کشمیریوں کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،سعدیہ سہیل

کشمیریوں کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،سعدیہ سہیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کشمیریوں کے اصولی موقف پر بھرپور حمایت کرتی ہے کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد بہت موثر ہے اور اس کے دنیا پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیر کا مسئلہ 66 سال سے حل نہیں ہو سکا، کشمیریوں نے آزادی کے حصول کے لئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے ۔

، جوپورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے،عالمی ادارے ہوش کے ناخن لیں۔ سات لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں سے خائف ہے کیونکہ ان میں جذبہ شہادت اور آزادی کی تڑپ موجود ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...