عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی ، 4ہزار سے زائد فوڈ ورکرز کی تربیت مکمل

عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی ، 4ہزار سے زائد فوڈ ورکرز کی تربیت مکمل

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے 26اضلاع میں قائم ٹریننگ سکول کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، صوبہ بھر میں محفوظ خوراک کی فراہمی کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہو ئے خوراک کے شعبہ سے منسلک 4 ہزار 300 ورکرز کی ٹریننگ مکمل کر لی۔لیول 1 ٹریننگ کورس میں 4 ہزار 159 اور لیول 2 میں 147 افراد کی تربیت مکمل کی گئی ہے۔لاہور میں 300، گوجرانوالہ 601، راولپنڈی 665، فیصل آباد 702 ، بہاولپور371 ، ساہیوال 418، سرگودھا 357 ، ڈی جی خان 234 اور ملتان میں511 افراد نے سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ لیول 2 ٹریننگ کورس میں 147 افراد کی ٹریننگ کروائی گئی۔اس حوالے سے لاہورمیں77، فیصل آباد 22 جبکہ گوجرانوالہ میں48 فوڈ ہینڈلرز کولیول 2 کی تربیت دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کم پڑھے لکھے افراد کے لیے کچن میں کام کرنے کی عملی تربیت زیادہ موثر کردار ادا کرے گی۔لیول1 ٹریننگ کورس میں زیادہ افراد ریسٹورنٹ انڈسٹری سے آتے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب بھر کے 26 اضلاع میں ٹریننگ سکول کام کر رہے ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول کا دائرہ کار باقی اضلاع میں پھیلانے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ ٹریننگ پروگرام کی مدد سے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی سے تربیت یافتہ فوڈ ورکرز معیاری کام کے حوالے سے دیگر سٹاف کی بہتر راہنمائی کر سکتے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکولز میں بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے اور اس کام کا مقصد عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...