کشمیریوں کی آواز کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا،سیف الملوک کھوکھر

کشمیریوں کی آواز کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا،سیف الملوک کھوکھر

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف االملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کے لئے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے ہر دور میں کردار ادا کیا ہے انہوں نے کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت کی ہے اور ایٹم بم چلا کر پاکستان اور کشمیر کے دشمنوں کو بتا دیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور رہے گا کشمیر کا ایشو ہر قیمت پر حل ہونا چاہئے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے اب بھی ہماری لیڈر شپ یہی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی کا حق ہے کشمیریوں کی آواز کو طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے بھارت مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے اسی میں اس کی بہتری ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس سے دستبردار ہوکر پاکستان کا وجود قائم ودائم نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے اپنا غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔70برس گزرجانے کے باوجودہندوستان نہتے کشمیریوں کی آواز کونہیں دباسکا کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، انڈیاکبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی تمام ترکوششوں اور حربوں کے باوجود کشمیریوں کی تیسری نسل بھی ہندوستان سے آزادی چاہتی ہے۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد نہتے کشمیری شہیدہوچکے ہیں۔آج بھی بھارتی عقوبت خانوں میں کشمیر کی آزادی کاخواب دیکھنے والے نوجوانوں کوتشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔بھارتی فورسز کے ہاتھوں صرف جنوری میں18 سے زائدکشمیری شہید اور100سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...