بھارت اور پاکستان کو ڈائیلاگ کے ذریعیمسائل حل کرنا ہونگے،عابد صدیقی

بھارت اور پاکستان کو ڈائیلاگ کے ذریعیمسائل حل کرنا ہونگے،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی آج بھی وہی ہے جو قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے دی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کو ڈائیلاگ کے ذریعے متنازعہ امور کا حل نکالنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی پاک بھارت مذاکرات کی سب سے بڑی حامی ہے اس کی داغ بیل شہید بے نظیر بھٹو نے ڈالی تھی لیکن مذاکرات قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے برابری کی سطح پر ہونے چاہیے

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1