مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح ہے،بابر محمود

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح ہے،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر گئے وہاں مکمل ہڑتال تھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی اقوام متحدہ کی رپورٹ موجود ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے.پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور جبر استبداد کے خلاف ہر فورم پر بھر پور آواز اٹھائے گی ۔پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک انکی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
بابر