بیگم شمیم نیازی پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،ثمینہ خالد گھرکی

بیگم شمیم نیازی پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،ثمینہ خالد گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما بیگم شمیم خان کی عیادت کے لئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و سابق وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی شعبہ خواتین لاہور کی صدر نرگس خان ان کی رہائش گاہ پر گئیں اور اس موقع پر ان کی درازی عمر کی دعا بھی کی ۔اس موقع پر شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان بھی موجود تھیں ۔ثمینہ خالد گھرکی نے بیگم شمیم خان نیازی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمیم نیازی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے اپنی ساری زندگی پارٹی کی خدمت کرتے ہوئے گذار دی ہے ان کی خدمات پارٹی کے لئے ایک سنہری جدوجہد کا ایک تاریخی باب ہیں۔


اللہ پاک ان کو مکمل صحت عطا فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا ہے اور آئندہ بھی ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم ان کے ساتھ شعبہ خواتین میں کام کررہی ہیں ۔