تحریک انصاف مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور آواز اٹھائے گی،ناصر سلمان

تحریک انصاف مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور آواز اٹھائے گی،ناصر سلمان

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء ناصر سلمان نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں کے ساتھ ہے۔بھارت طاقت اور جبر کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔

اور آ ئندہ بھی اس دیرینہ مسئلے کے پر امن حل کے لئے ہر سطحْ پر ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ کشمیر کا مسئلہ 70 برسوں سے حل طلب ہے

۔

اور بھارتی ظلم وتشدد، ہٹ دھرمی اور انتہا پسندی کے باعث آج بھی حل طلب ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں بھارتی فوجی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں۔پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی عروج پر ہے، نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کیے جارہے ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پر طماچہ ہے۔ اقوام متحدہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو مسئلہ کشمیر جلد حل ہو سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...