قومی سطح پر نصاب کی ہم آہنگی کے سلسلے میں موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،عبدالقیوم

قومی سطح پر نصاب کی ہم آہنگی کے سلسلے میں موثر اقدامات کئے جا رہے ...

  



لاہور(سٹی رپورٹر ) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ قومی سطح پر نصاب کی ہم آہنگی کے سلسلے میں پی سی ٹی بی کی جانب سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں کیمبرج یونیورسٹی کی کنٹری ڈائریکٹر کریما کارا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بورڈ آفس میں ایم ڈی سے ملاقات کی۔عبدالقیوم نے کہا کہ تمام تعلیمی کتب کی طباعت، اشاعت، فروخت اور تعلیمی اداروں میں پڑھانے کیلئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا قانونی تقاضا ہے۔

. انہوں نے کہا کہ قومی و ملی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ ملک بھر میں پڑھائی جانے والی کتب دینی اور قومی روایات کے مطابق ہوں۔

اس حوالے سے پی سی ٹی بی ایکٹ 2015ء4 کے تحت درسی کتب اور تعلیمی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے. کیمبرج یونیورسٹی کی کنٹری ڈائریکٹر نے قومی سطح پر نصاب کی ہم آہنگی کے حوالے سے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...