کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،ثروت قادری

کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،ثروت قادری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ، بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے ، سیمینار ، کانفرنسزاور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ لاہور میں احتجاجی مظاہرہ پنجاب اسمبلی کے باہر کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نگران ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ حکومت پاکستان سابقہ حکومتوں کی طرح روایتی بیانات کی بجائے کشمیر کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرئے ۔ تبدیلی سرکار عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو کم از کم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنے اندر کوئی تبدیلی لے کر آئے ۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کشمیری عوام کو بے یارو مدگار چھوڑ دیا۔

ہے ہماری سیاسی جماعتیں کشمیر کے لیے قائد اعظم کے فرامین کو بھول چکی ہیں ۔ پاکستان سنی تحریک واحد جماعت ہے جو پورا سال کشمیری عوام اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی آوازبلند کرتی رہتی ہے بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کر کے ہی ہم کشمیری عوام سے اپنے تعلق کا حق ادا کر سکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...