نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کا اجلاس،نئے ممبران کی شمولیت

نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کا اجلاس،نئے ممبران کی شمولیت

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی ) نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدرشیخ محمد لطیف شاہد منعقد ہوا جس میں پریس کلب میں شمولیت اختیار کرنے والے صحافیوں کو ممبر شپ دیکر پریس کلب میں شامل کرلیا گیا ۔ ممبران ملک احسان الٰہی،محمد عمران گل اور ملک رضوان الٰہی کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور پریس کلب کے عہدیداروں نے انہیں مبارکباد دی اس موقع پر نیشنل پریس کلب کی طرف سے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ الحاج چوہدری محمد سرور گجر ،چیئرمین حاجی محمد خالد اوپل،سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر عبیداللہ رحیم ،وائس چیئرمین مہر عبدالشکور،صدر شیخ محمد لطیف شاہد،سینئرنائب صدر طارق بندیشہ،نائب صدر میاں خالد یٰسین،جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر محمد ارشد،ایڈیشنل سیکرٹری ملک لیاقت علی ،فنانس سیکرٹری حاجی محمد شمشیر،سیکرٹری انفارمیشن چوہدری عبدالشکور ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عمران جمالی نے شرکت کی۔

مانگا منڈی

مزید : میٹروپولیٹن 1