ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش کے ساتھ منایا

ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش کے ساتھ منایا

  



لاہور(پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے مقبوضہ کشمیرپر بھارت کے غاصبانہ قبضے و مظالم کیخلاف5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا۔علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپور یکجہتی کشمیر مظاہرہ کیاگیا۔

اور اظہار نفرت ومذمت کے طورپر بھارتی پرچم بھی نزرِ آتش کیامقررین نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف شدیداحتجاج کیاجبکہ کشمیرمیں بھارتی درندگی ، انسانیت سوز مظالم پر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف اور کشمیریوں کوحق خود ارادیت دلوانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے ضمن میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے لاہور سمیت کراچی،پشاور،کوئٹہ،مظفرآباداورملک کے دیگربڑے بڑے شہروں کے پریس کلبوں اور اہم روڈوں وچراہوں پربھرپوریکجہتی کشمیر مظاہرے کئے اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائیں اور اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہوکر یو این او کے آفس کے باہر یاداشت پیش کی اور کشمیرپر بھارتی قبضے و مظالم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...