کشمیر میں جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے،ملک نعیم

کشمیر میں جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے،ملک نعیم

  



لاہور(سٹی رپورٹر) کشمیر میں جانوں کے ضیاع کی تمام تر ذمہ، داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن، ایمنسٹی انٹر نیشنل، ایشیا واچ اور اسلامی تعاون تنظیم نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کے مظالم کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر انجمن تاجران ملک نعیم نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جبر و استبداد کی کارروائیوں کو فوری طورپر بندکروانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں مقبوضہ کشمیر بھیجیں۔

ملک نعیم

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...