اپلائیڈ سائیکالوجی پر عالمی کانفرنس آج شروع ہو گی
لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سائیکالوجیکل ایسو سی ایشن کے اشتراک سے آج تا 8 فروری انٹرنیشنل کانفرنس آف اپلائیڈسائیکالوجی پریکٹسز اور انٹرونشن ICAP-2019 کاا نعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بروز بدھ (آج) شام 4بجے گرینڈ بال (اے) پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختربطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔
جبکہ برطانیہ ، امریکہ، آسٹریلیا، سپین ، گریس ، آئرلینڈ سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک سے معروف نفسیات دان ، پریزینٹرز اور محققین بڑی تعدا میں شرکت کریں گے۔