بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادایت دینا ہی پڑے گا،عبدالمتین شیخ

بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادایت دینا ہی پڑے گا،عبدالمتین شیخ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری عبدالمتین شیخ نے کہا ہے کہ یومِ کشمیر کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادایت دینا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔

کشمیر کے معاملے پر پوری قوم یکجا اور متحد ہے۔ پوری قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کو کسی بھی موقع اور مرحلے میں تنہانہیں چھوڑے گی اور ان کی سیاسی اور سفارتی اخلاقی حمایت کا سلسلہ پرجوش انداز میں جاری رہے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کیلئے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

متین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...