اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے،علماء
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولاناعبدالشکورحقانی ،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ نے یکجہتی کشمیر سیمینار اور کاہنہ ، بادامی باغ لاہور میں تین روزہ ختم نبوت کورسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر قادیانیوں کا پیداکردہ ہے ،تقسیم کے وقت قادیانیوں نے گورداسپورکے ذریعے بھارت کو راستہ فراہم کیا تھا یہی وجہ ہے کہ اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا الہامی عقیدہ ہے۔
، اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروائے۔بھارت کشمیریوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کررہا ہے۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔بھارت کشمیر میں ریاستی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا تنازعہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔بھارتی فوج کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے جس کانوٹس لینا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اس دیرینہ تنازعہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرے۔
علماء