کشمیری اپنی جدوجہد میں طبقاتی عنصر بھی شامل کریں،جواد احمد

کشمیری اپنی جدوجہد میں طبقاتی عنصر بھی شامل کریں،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں بھی لوگ اپنے حقوق اور آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں انہیں اپنی جدوجہد میں طبقاتی عنصر کو بھی شامل کرنا ہوگا تاکہ آزادی ملنے کے بعد وہ برابری اور مساوات پر مبنی معاشرہ قائم کر سکیں ورنہ وہ اسی طرح ایک اور استحصالی گروہ کے رحم و کرم پر رہیں گیان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کو امن اور ہمسائیگی کو سامنے رکھ کر میز پر بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیے تقریب میں پارٹی ورکرز اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...