یوم کشمیر کے سلسلے میں تصویری نمائش،وزیر اطلاعات نے افتتاح کیا

یوم کشمیر کے سلسلے میں تصویری نمائش،وزیر اطلاعات نے افتتاح کیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تصویر ی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اعجاز چوہدری اور ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہر بین الاقومی فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھا رہے ہیں۔

،کشمیریوں نے پاکستان کا جھنڈا لہرا کر اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے، انڈیا کے ساتھ دوستی کے لئے تیار ہیں پہلے وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرئے۔انھوں نے بتایا کہ ہم کشمیریوں کی تحریک آزادی کی جد وجہد کی ہمیشہ کی طرح پر زور حمایت کرتے ہیں،پوری پاکستان قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتے،ہر کشمیری پاکستان سے بے پناہ محبت کرتا ہے،پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کشمیر ی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہونگی۔صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے مزید کہاکہ ہم مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کشمیر سے غاصبانہ قبضہ چھوڑے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کا احترام کرے۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اپنے تاثرات میں کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا،ہر کشمیری پاکستان سے بے پناہ محبت کرتا ہے،حکومت پاکستان بھارت کی جارحیت اور کشمیری عوام کے خلاف ظلم و ستم کے خلاف اپنی موثر آواز بلند کر تی رہے گی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس موقع پر اپنے تاثرات میں کہاکہمقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی،مسئلہ کشمیر پر ملک و قوم یک زبان ہیں،یہ دن لاہور آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔نمائش میں تصویروں کے ذریعے کشمیریوں کی جد وجہد آزادی اور بھارتی ظلم و بربریت کو اجاگر کیا گیا،محب الوطن پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نمائش دیکھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...