اقوام متحدہ بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے،نصیر جٹ

اقوام متحدہ بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے،نصیر جٹ

  



لاہور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے راہنما اورسماجی کارکن چودھری نصیر جٹ نے کہا ہے کہ "کشمیر ڈے "کے موقع پراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کشمیر میں بھارتی تشدد سے معصوم شہریوں کی نسل کشی بند کرائے،کشمیریوں کو حق رائے شماری سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ،پاکستان آزادی پسند کشمیریوں کی حق آزادی کے لئے ہرجگہ ان کی جدوجہد کی حمایت کرتارہے گا،جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے سفاکانہ قتل عام بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آزادی کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،کشمیریوں کا خون رائیگاہ نہیں جائے گا۔

بھارتی بربریت کا خاتمہ ہوگااور ایک دن ضرور کشمیریوں کوآزادی نصیب ہوگی ،وہ دن دور نہیں جب بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...