تحریک انصاف نے یوم یکجہتی کشمیر پر مال روڈ پر مرکزی کیمپ لگایا

تحریک انصاف نے یوم یکجہتی کشمیر پر مال روڈ پر مرکزی کیمپ لگایا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیئرنگ کراس مال روڑپر مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکز ی کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری ، رخسانہ نوید ایم این اے، چےئرمین واسا شیخ امتیا ز محمود ،مرزا صادق جرال ،اشرف سوہنا، شعیب صدیقی ،ایم پی اے سعدیہ سہیل ،فواد رسول بھلر، حاجی اعجاز دیوان ،سعید ڈار ، عرفان عباسی ، فاروق آزاد، ، ملک وقار احمد ، محمد مدنی ،حاجی ارشاد ، رانا عبد السمیع،، عرفان حسن ایڈوکیٹ، سہیل مغل ، ثاقب سلیم بٹ اور کشمیر ی عوام نے شرکت کی۔اعجازاحمد چوہدری اور غلام محی الدین دیوان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری عوام کو اُن کی جاری جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھر پور حمایت کا یقین دلاتے ہیں ۔۔رہنما ؤ ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 70سالوں بھارتی فوج قابض ہے اور بے گناہ کشمیروں کا قتل عام کر رہی ہے ، آج بھی کشمیری عوام کے حوصلے بلندہیں،بھارتی قابض دہشت گرد فوج فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے۔

اورمظلوم کشمیری کو حقیقی آزادی کو تسلیم کرے ،عالمی برادری اپنا دہرامعیار ترک کر ے اور قوام متحد ہ کی قرارداروں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کیا جائے ۔رہنماؤں نے کہاکہ 5فروری کا دن کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ، کشمیرکی آزادی کے لیے جن شہدا نے اپنی جانیںْ قربان کی ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جا ئے گا ،آج پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہے اور وہ یقین دلا رہے ہیں کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور بھارت کو آزادی دینا پڑے گی ، تحریک انصاف حکومت مظلوم کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ۔رہنماؤں نے مزیدکہاکہ سابقہ حکومتیں کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑنے میں ناکام رہی ہیں ، نواز شریف اور مودی اپنے ذاتی مفاد ات کے لیے اکٹھے ہیں اس لیے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نقصان پہنچتارہا،پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو سلام پیش کرتی ہے،آزادی کشمیر یوں کا پیدائشی حق ہے،ایسٹ تمیوراور مغربی سوڈان کی عوام کو آزادی تو مل سکتی ہے مگرکشمیر اور فلسطین کی عوام کا کیا قصور ہے کے انہوںآزادی کیو ں نہیں ملتی ،بھار ت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو طاقت سے نہیں دبا سکتا بلکہ بھارت کو ہرصورت کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1