سعودی عرب میں 6 اقسام کے عطر پر پابندی عائد

سعودی عرب میں 6 اقسام کے عطر پر پابندی عائد

  



ریاض (اے پی پی) سعودی ادارے ایف ڈی اے نے ایک خاص قسم کا مادہ حد سے زیادہ پائے جانے پر 6 اقسام کے عطر پر پابندی عائد کردی۔ ادارے نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون سے مقامی مارکیٹ میں رائج عطر کے نمونے حاصل کرکے چیک کئے تھے۔ پتہ چلا کہ ان میں مذکورہ مادہ حد سے زیادہ موجود ہے۔ ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ یہ 6 عطر سعودی ساختہ ہیں۔ صارفین انہیں کسی بھی صورت میں استعمال نہ کریں۔ اپنے یہاں موجود’’ اھلاً مسک المدینہ، اھلاً مسک الحرم، اھلاً عطر الحرم، اھلاً عطر المقام، عطر الکبہ ‘‘ضائع کردیں۔

مزید : کامرس


loading...