7ماہ کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی فروخت میں 29فیصد کمی

7ماہ کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی فروخت میں 29فیصد کمی

  



اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال2018-19ء کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی فروخت میں29 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 10.70 ملین تک کم ہوگئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 14.97 ملین ٹن رہا تھا۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی( او سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انرجی مکس پالیسی کے تحت بجلی کی پیداوار بڑھانے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کے باعث بجلی پیدا کرنے کیلئے فرنس آئل پر انحصار کم ہوا ہے جو مجموعی فروخت میں کمی کا بنیادی سبب ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے7 مہینوں کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس