کاٹن یار میں وسکوس کی ملاوٹ بند کی جائے‘ گوہراعجاز

کاٹن یار میں وسکوس کی ملاوٹ بند کی جائے‘ گوہراعجاز

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)سپننگ ملو ں میں کاٹن یارن میں وسکوس کی ملاوٹ کی سخت مذمت کرتے ہیں جو سپننگ فیکٹریاں کاٹن یارن میں وسکوس (Viscose) کی ملاوٹ کرتی ہیں وہ درحقیقت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کاشدید نقصان کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گوہر اعجاز ’’پیٹرن اِن چیف‘‘ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے انجینئر حافظ احتشام جاوید نائب صد ر فیصل آباد چیمبرسابقہ چیئرمین اپٹپما فیصل آباد ریجن کے ساتھ ایک اہم ٹیلیفونک میٹنگ میں کاٹن یارن میں وسکوس کی ملاوٹ کے مسئلہ کو حل کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس مسئلہ پر ریجنل چیئرمین اپٹپما فیصل آباد چوہدری حبیب احمد گجر کی بات بھی پیٹرن اِن چیف گوہر اعجاز سے ہوئی جس کو انہوں نے تسلیم کیا۔پیٹرن اِن چیف اپٹماگوہر اعجاز نے ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کے تحفظات پر غور و فکر کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کی کہ سپننگ ملز کی ایسوسی ایشن ’’اپٹما ‘‘ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری میں ٹیکسٹائل کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاٹن یارن میں وسکوس کی ملاوٹ ایک دھوکہ ہے اور اسے سپننگ ملز کی ایسوسی ایشن ’’اپٹما ‘‘ّ حل کرتے ہوئے سپننگ فیکٹریاں یارن کی ہرطرح کی پیکنگ اور بورے پر یار ن کی بلینڈ ریشو اور اس کی Specificationضرور لکھنے کی پابندی کروانے کی کوشش کرے گی ۔

اپٹما پیٹرن اِن چیف گوہر اعجاز نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مختلف Ratios کے یارن کا ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری میں ٹیکسٹائل پراسیس (پرنٹنگ ، ڈائینگ اور بلیچنگ )مختلف ہوتا ہے اور یہ بات درست ہے کہ کاٹن یارن کے ٹیکسٹائل پروسیسنگ میں وسکوس(Viscose)کی ملاوٹ کپڑا گلنے کی وجہ سے کپڑے کو پھاڑ دیتی ہے جس سے لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...