ای کریڈٹ سکیم ، زرعی قرضہ کی سہولت 30ہزار روپے فی ایکڑ کر دی گئی

ای کریڈٹ سکیم ، زرعی قرضہ کی سہولت 30ہزار روپے فی ایکڑ کر دی گئی

  



لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے لیے ای کریڈٹ سکیم کا دائرہ کار وسیع کردیا ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ قبل ازیں فصل ربیع کیلئے کاشتکاروں کو25 ہزار روپے فی ایکڑ بلا سود زرعی قرضہ کی سہولت دستیاب تھی جسے اب کاشتکاروں کے مفاد میں حکومت پنجاب نے30 ہزار روپے فی ایکڑ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس سکیم سے مستفید ہو سکیں ۔ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایا کہ کاشتکار اس سکیم میں حصہ لینے کیلئے تحصیل اراضی ریکارڈ سینٹرمیں اصل شناختی کارڈ، موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ہمراہ اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرواسکتے ہیں۔ کاشتکارمزید معلومات اور اپنی رجسٹریشن کیلئے زرعی ہیلپ لائن کے نمبرز 0800-15000 اور0800-29000 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے فراہم کردہ سمارٹ فونز کے ذریعے بھی کاشتکاروں کو قرضہ جات کے متعلق معلومات فراہم کی جا ئیں گی اور ساتھ ہی ربیع فصلات کے متعلق جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے تاکہ کاشتکار اس پر عمل پیرا ہوکر اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔

مزید : کامرس