بحری و ہوائی جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں56.61 فیصد کمی

بحری و ہوائی جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں56.61 فیصد کمی

  



اسلام آباد (اے پی پی) دسمبر2018ء کے دوران بحری و ہوائی جہازوں اور کشتیوں کی قومی درآمدات میں56.61 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2018ء کے دوران بحری و ہوائی جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات33.1 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ دسمبر2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 76.4 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دسمبر2017 ء کے مقابلہ میں دسمبر2018ء کے دوران بحری و ہوائی جہازوں اورکشتیوں کی قومی درآمدات میں43.3 ملین ڈالر یعنی56.61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...