مورنگا بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے، ترجمان محکمہ زراعت

مورنگا بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے، ترجمان محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(اے پی پی) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ سوہانجنا جسے عرف عام میں مورنگابھی کہاجاتاہے بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لہذا اس کی کاشت سے مادروطن کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ یہ پودا اپنے اندر دہی اور دودھ سے دوگنا زیادہ پروٹین‘ گاجر سے 4گنا زیادہ وٹامن اے ‘ سنگترے سے 7گنا زیادہ وٹامن سی‘ کیلے سے 3گنا زیادہ پوٹاشیم رکھتاہے

نیز ادویات سازی‘ صنعت مقاصد‘کاسمیٹکس‘ اشیائے خوردنی میں بھی اس کا بھرپور استعمال کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -