لمز کے طلبا کے لئے سالانہ کیریئر فیئر 2019کا انعقاد

لمز کے طلبا کے لئے سالانہ کیریئر فیئر 2019کا انعقاد

  



لاہور(پ ر)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کی جانب سے اپنے طلبا کو متوقع ملازمت دہندگان سے منسلک کرنے کے لئے سالانہ کیریئر فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے کا مقصد سرکاری اور نجی شعبہ کے مختلف اداروں کی جانب سے روزگار اور انٹرنشپ کے بے شمار مواقع سے متعارف کرانا تھا۔ لمز کے سالانہ کیریئر فیئر کا مسلسل دسویں سال انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سال ایک سو سے زائد قومی اور بین الاقوامی طور پر معروف اداروں اور صنعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ہر ادارے نے موقع پر طلبا سے ان کے سی ویزکی وصولی اور سکریننگ انٹرویوز کے انعقاد کے لئے ریکروٹرز بوتھ قائم کئے تھے۔ کمپنیوں کے نمائندوں نے طلباء کو ان کے کیریئر کے انتخاب اور روزگار مارکیٹ کے تقاضوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک طرف جہاں شادیوں کا سیزن شروع ہے وہاں لمز نے طلباء اور ملازمت دہندگان کے لئے اپنے مشہور کیریئر فیئر کا اہتمام کیا ہے۔ یہ نیٹ ورکنگ کا ایک بہترین موقع ہے جہاں معروف مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ لمز کے بہترین طلباء کو انٹرنشپ اورمستقل ملازمت کے مواقع کے بارے میں آگاہی میسر آئی ہے۔ کمپنیوں و اداروں نے ملک کے بہترین ٹیلنٹ کو ہائر کرتی ہیں جبکہ طلبا زندگی تبدیل کرنے کے حامل امکانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال روزگار میلے میں مختلف شعبوں سے تقریبا ایک سو ادارے و کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ریکروٹنگ پارٹنرز اس میلے کو پہلے سے زیادہ کامیاب بنانے کے لئے ہمارے لمز کیریئر سروس آفس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

یہ کیریئر فیئر طلباء اور ملازمت دہندگان کی شرکت کے حوالے سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ اس سال بھی کیریئر فیئر میں سرکاری و نجی شعبہ کے اداروں کو نمائندوں کو باصلاحیت نوجوانوں کی بڑی تعداد سے ملنے جبکہ نوجوان طلباء کو ان اداروں میں روزگار کے مواقع کے بارے میں جاننے کے مواقع ملے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...