غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ‘افتخار بشیر

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ‘افتخار بشیر

  



لاہور(نیوز رپورٹر)تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے ملائشین سرمایہ کاروں کی وزیراعظم سے ملاقات میں ملک میں 34.50ارب کی نئی سرمایہ کاری کے پلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگاانہوں نے کہا کہ براہ راست سرمایہ کاری میں چینسرفہرست ہے چین کی جانب سے 1 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

مزید : کامرس


loading...