صرافہ بازار

صرافہ بازار

  



کراچی(یواین پی)بین ا لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی مزید کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا350 روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1318ڈالرسے گھٹ کر1311ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں301روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی67450روپے سے گھٹ کر 67100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57828روپے سے گھٹ کر57527روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا

،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.28روپے پرمستحکم رہی ۔

Back t

مزید : کامرس


loading...