جنرل موٹرزکا برازیل میں2.73 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات
ساؤ پالو (اے پی پی) امریکی موٹر ساز کمپنی ’’ جنرل موٹرز‘‘ نے کہا ہے کہ وہ برازیل میں2020-24 ء کے دوران 10 ارب ریل (2.73 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری بارے مذاکرات کررہی ہے تاہم اس کا انحصار کاروبار کی کامیابی کی ضمانت پر ہے۔کمپنی کا اسی ملک میں 13 ارب ریل مالیت کا سرمایہ کاری کا پانچ سالہ منصوبہ بھی رواں سال مکمل ہوگا۔موٹر مارکیٹ میں قائدانہ کردار کے باعث مسابقت میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے
اور ہماری خواہش ہے کہ سرمایہ کاری کاروبار کی دیرپا کامیابی کے لیے استعمال کی جائے، برازیل میں 10 ارب ریل (2.5 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کے لیے حکومتی، صنعتی، اور یونین رہنماؤں سے بات چیت کا عمل جاری ہے۔