فیض آباد دھرنا کیس کا آج فیصلہ

فیض آباد دھرنا کیس کا آج فیصلہ

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آج (بدھ) کو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے 2017 میں فیض آباد میں دیے گئے دھرنے کیخلا ف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنائے گی۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان، انسپکٹرجنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فیصلے کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ 6 فروری کو متوقع طور پر صبح 9 بجے فیصلہ سنائے گی۔خیال رہے کہ مقدمے میں ٹی ایل پی کی جانب سے دیے گئے دھرنے سمیت پارٹی کی رجسٹریشن، پرتشدد احتجاج، حکومتی اداروں کا کردار اور احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے سماعت ہوئی تھی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 22 نومبر کو فیض آباد دھرنے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ سماعت کیدوران اٹارنی جنرل، میڈیا ریگیولٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

آ ج فیصلہ

مزید : صفحہ اول


loading...