وزیر پٹرولیم گیس کابل 70ہزار آنے پرپریشان ، صارفین کو نصیحتیں

وزیر پٹرولیم گیس کابل 70ہزار آنے پرپریشان ، صارفین کو نصیحتیں

  



ٹیکسلا(آئی این پی)وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی گیس غلام سرور خان کے گھر کے گیس کا بل 70ہزار روپے آگیا جس پر وفاقی وزیر کے ہوش اڑ گئے ،بچت کیلئے ایک خاص وقت میں گیزر چلانا شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے گھروں کے غریب لوگوں کو پچاس پچاس ہزار روپے تک ماہانہ گیس کا بل بجھوانے والی وزارت پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے وفاقی وزیر غلام سرور خان کے بھی ہوش اڑ گئے ۔اپنی رہائش گاہ میں گیس کا بل 70ہزار روپے آنے پر غلام سرور خان پریشان ہوگئے اور گھر کا ایک گیزر مکمل طور پر بند کرادیا جبکہ صبح نماز کے وقت ایک گیزر محدود وقت کیلئے چلانا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر گھر کا گیزر نمازفجر سے قبل کچھ دیر کیلئے چلتا ہے جس کے بعد اسے بند کردیا جاتا ہے ۔ غلام سرور نے اب صارفین کو بھی نصیحتیں کرنا شروع کردیں کہ وہ اپنے گیزر بند کردیں اور مختصر وقت کیلئے ضروری استعمال کی صورت میں چلائیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ بل آنے کے معاملات کی تحقیقات کرائیں گے کہ ایسا کیوں ہوا ۔

گیس کا بل

مزید : صفحہ اول


loading...