حکومت اوراپوزیشن میں مفاہمت،قومی اسمبلی کی 36قائمہ کمیٹیاں تشکیل،نوٹیفکیشن جاری

حکومت اوراپوزیشن میں مفاہمت،قومی اسمبلی کی 36قائمہ کمیٹیاں تشکیل،نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 36قائمہ کمیٹیاں قائم کردی گئیں ۔5 فروری کونوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،زیادہ تر کمیٹیوں میں اراکین کی مجموعی تعداد بیس رکھی گئی ہے ،خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ارکان کی نامزدگیاں تاحال نہ ہوسکیں، ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کے درمیان مجالس قائمہ کی چیئرمین شپ کے معاملات پر بھی مفاہمت ہوگئی ہے ،رواں ہفتے سے کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب شروع ہو جائے گا، چیئرمینوں کا انتخاب18 فروری تک مکمل ہو جائے گا،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں25 جنوری2019ء کو مجالس قائمہ کی تشکیل کے بارے میں منظور ہونے والی تحریک کے تحت سپیکرقومی اسمبلی نے حکومت ، اپوزیشن سے مشاورت کے بعد36 قائمہ کمیٹیاں قائم کردی ہیں،15 سے زائد کی سربراہی اپوزیشن جماعتوں کودی جارہی ہیں،کمیٹیوں میں قواعد و ضوابط و استحقاق، ہاؤس اینڈ لائبریری، حکومتی یقین دہانیاں، کابینہ سیکرٹریٹ، موسمیاتی تبدیلی، تجارت و ٹیکسٹائل، مواصلات، دفاع، دفاعی پیداوار، توانائی، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت،خزانہ، مالیات، اقتصادی امور، خارجہ امور ، ہاؤسنگ و تعمیرات، انسانی حقوق، صنعت و پیداوار، اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، داخلہ امور، بین الصوبائی رابطہ، امورکشمیر گلگت و بلتستان، امورمیری ٹائم، انسداد منشیات، نیشنل فوڈ سیکورٹی، نیشنل ہیلتھ سروسز، سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی، پارلیمانی امور، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات، پوسٹل سروسز، نجکاری کمیشن، ریلویز، مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی، سائنس و ٹیکنالوجی، ریاستیں و سرحدی امور، شماریات، آبی وسائل کی کمیٹیاں شامل ہیں۔
قائمہ کمیٹیاں

مزید :

صفحہ اول -