یوم یکجہتی کشمیر پرایوا ن صدر میں تقریب نے حکومت اور اپوزیشن کو اکٹھاکردیا

یوم یکجہتی کشمیر پرایوا ن صدر میں تقریب نے حکومت اور اپوزیشن کو اکٹھاکردیا

  



اسلام آباد(صباح نیوز) ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب میں اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی،صدرمملکت عارف علوی نے دو مرتبہ احسن اقبال کا نام لیتے ہوئے ان کی تقریب میں شرکت کو نیک شگون قراردیتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔ منگل کو ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے شرکت کی۔ احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب میں اپوزیشن کو دعوت دینے کی روایت ہماری حکومت نے شروع کی تھی ،موجودہ حکومت نے اسے جاری رکھا جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں احسن اقبال کا دو مرتبہ نام لیتے ہوئے کہاکہ ان کی آمد نیک شگون ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر تقسیم ہے مگر پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر مسئلہ کشمیر پر سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑی ہیں۔ اس روایت کو جاری رکھا جائے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر

مزید : صفحہ اول


loading...