وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)جمعرات کو طلب کر لیا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔ ذ رائع کے مطابق کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ دی جائیگی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹریڈ پروموشن ایجنسیز بلجیم کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائیگی۔ضمنی انتخابات 2018 کے لیے فنڈز سے متعلق ڈیفنس ڈویڑن کی سمری کی منظوری دی جائیگی۔آڈٹ اوورسائٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی جائیگی۔انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے کونسل کی نامزدگی کی منظوری دی جائیگی۔بیت المال بورڈ کی تشکیل نو کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔پاکستان رینجرز کے لیے 429ملین روپے کی سپلیمنٹری دینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کے لیے فنڈز کے اجراء کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ای سی سی کے 29جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔صحت سے متعلقہ اداروں کی کابینہ ڈویڑن سے نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...