صدر عارف علوی کو مظفر آباد آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
مظفر آباد (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کایوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر منگل کی صبح آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد پہنچنے پر ان کا استقبال وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کیا۔ مظفر آباد آمد پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کیا ۔