یوسف گیلانی کو بنکاک جانے سے روکدیا

یوسف گیلانی کو بنکاک جانے سے روکدیا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئر پورٹ پر بنکاک جانے سے روک دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔ وہ تھائی ایئر لائن کی پرواز 364 کے ذریعے بنکاک جارہے تھے جہاں سے انہوں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہونا تھا۔ یوسف رضا گیلانی سابق سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پر آئے تو انہیں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے روک لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث انہیں طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔

گیلانی

مزید : صفحہ اول