میجر جنرل آصف غفور سے جاوید آفریدی ،ڈیرن سیمی کی ملاقات

میجر جنرل آصف غفور سے جاوید آفریدی ،ڈیرن سیمی کی ملاقات

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں ڈیرن سیمی کا بڑا کردار ہے، انکے دل میں پاکستان کی محبت ہے، پاکستانی عوام بھی سیمی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،ڈیرن کو دیکھ کر دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ بھی پاکستان آئیں گے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ مجھے پاکستان میں آکر خوشی ہوئی ہے۔ مجھے پاکستانیوں اور پشاور زلمی کے شائقین سے بہت پیار ملا ہے۔ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان کھیلوں کیلئے بہترین ملک ہے۔ میں آرمی چیف کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس پر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ امید کرتا ہوں کہ اگلی دفعہ آپ شمالی وزیر ستان کے یونس خان سٹیڈیم میں کرکٹ کھلیں گے۔ اس ملاقات میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج

مزید : صفحہ اول


loading...