گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کادست راست مسلمان ہوگیا

گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کادست راست مسلمان ہوگیا

  



ہالینڈ (آن لائن) گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے دست راست نے اسلام قبول کرلیا، جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ اسلام سے متعلق جو کچھ جانتا تھا وہ سب غلطی فہمی تھی، پارٹی پالیسی کے باعث اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے شرانگیز اور شرمناک کام میں ملوث گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے ساتھی نے اسلام قبول کرلیا ہے۔جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں وہ بھی اپنی سابقہ جماعت کے سربراہ گیرٹ وائلڈر کی طرح اسلام مخالف تھا، تاہم پھر وقت کے ساتھ ساتھ حقائق ان پر آشکار ہوتے گئے۔ جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مراکشی مسلمانوں سے متعلق نسل پرستانہ ریمارکس کے معاملے پر گیرٹ وائلڈر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جبکہ وہ اسلام سے متعلق ایک کتاب بھی لکھ رہے تھے۔جورم وان کلیورن کا بتانا ہے کہ اسلام سے متعلق کتاب کی تحریر کے دوران انہیں دین اسلام کی اصل حقیقت معلوم ہوئی، جس کے بعد ان کے نظریات مکمل طور پر بدل گئے۔

مسلمان ہوگیا

مزید : صفحہ اول


loading...