نوازشریف کی انجیوپلاسٹی بیرون ملک ہوئی فالو اپ علاج کیلئے باہر بھیجنے میں حرج نہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوری قوم پریشان ہے وہ ملک کے کئی بار وزیر اعظم رہے اور ملک کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کو اندرون اور بیرون ملک علا ج کی بہترین سہولیات ملنی چاہئے جو کہ ان کا آئینی و قانونی اور بنیادی انسانی حق ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ذاتی معالج اور ملکی ڈاکٹروں کی رائے ہے اور یہی صحت کی اخلاقیات ہیں کہ مریض کا علاج وہی ڈاکٹرز بہترین انداز میں کر سکتے ہیں جنہوں نے پہلے مریض کو دیکھا ہو اور وہ فالواپ بھی کرتے ہوں میاں نواز شریف کے دل کی انجیو اور انجیو پلاسٹی بیرون ملک ہوئی اس لئے اگر انہیں علاج کیلئے باہر بھیج دیا جائے تواس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے یہ ان کا حق ہے۔
ایاز صادق